Sunday, May 12, 2024

چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق کیس ، کابینہ کے فیصلے کی کاپی 20 مارچ تک طلب

چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق کیس ، کابینہ کے فیصلے کی کاپی 20 مارچ تک طلب
March 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چین میں پھنسے پاکستانیوں سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ کے فیصلے کی کاپی 20 مارچ تک طلب کرلی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چین میں پھنسے طلباء کی وطن واپسی  سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے معاملہ اٹھایا ہے ۔ صدرمملکت خود چین جارہے ہیں۔ درخواست  گزاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے کابینہ کے فیصلے پر پیشرفت رپورٹ مانگی تھی لیکن کوئی جواب دینے نہیں آیا۔ عدالت ڈائریکشن دے کہ بچوں کو واپس لایا جائے۔ ۔ وزارت خارجہ کے ڈی جی نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ کا کوئی آفیشل فیصلہ دفترخارجہ کے پاس نہیں آیا۔ چین سے پاکستانیوں کو نکالنے کا فیصلہ کابینہ کا ہو گا۔ اس حوالے سے کابینہ سے جواب مانگا جا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت پالیسی معاملات میں دخل نہیں دے سکتی۔ پالیسی سے متعلق جواب مانگ لیتے ہیں یا درخواست نمٹا دیتے ہیں ۔ عدالت نے سیکرٹری کابینہ سے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔