Thursday, April 25, 2024

چین میں پھنسے طلباء کے والدین زلفی بخاری اور ڈاکٹرظفرمرزا کی تسلیوں پر برہم

چین میں پھنسے طلباء کے والدین زلفی بخاری اور ڈاکٹرظفرمرزا کی تسلیوں پر برہم
February 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چین میں پھنسے طلباء کے والدین زلفی بخاری اور ڈاکٹر ظفرمرزا کی تسلیوں پر برہم ہو گئے۔ پی او ایف گرلز کالج میں تقریب کے دوران احتجاج شروع کر دیا۔ اسلام آباد کے پی او ایف کالج میں چین میں پھنسے طلباء کے والدین کو بریفنگ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاون خصوصی ظفرمرزا اور زلفی بخاری تقریب میں پہنچے۔ والدین اپنے بچوں سے متعلق پوچھتے ہوئے جذباتی ہو گئے ۔ احتجاج کرتے والدین کا کہنا تھا کہ حکومتی رویہ ابتداء سے ہی افسوس ناک تھا ۔ بچوں کی واپسی کا پلان دیا جائے جو ہمارا کل اثاثہ ہیں۔ ظفرمرزا نے والدین کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وطن واپس لانے کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ یہ سنتے ہی ہال میں ایک بار پھر احتجاج شروع ہو گیا۔ والدین نعرے بازی کرتے ہوئے دوبارہ اسٹیج پر چڑھ گئے۔ ظفرمرزا معاملہ کابینہ میں اٹھانے کا کہہ کر واپس روانہ ہو گئے۔ والدین نے سکول کے باہر بھی شدید احتجاج کیا۔ سراپا احتجاج والدین نے حکومت کو تین روز میں جگر گوشے واپس نہ آنے پر دھرنے کا اعلان کر دیا ۔