Thursday, March 28, 2024

چین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ارومچی ائیرپورٹ پر پھنس گئی

چین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد ارومچی ائیرپورٹ پر پھنس گئی
January 30, 2020
اسلام آباد( 92 نیوز) چین سے کرونا وائرس کے باعث پاکستان واپس آنے والوں کی بڑی تعداد ارومچی شہر میں ایئرپورٹ پر پھنس گئی، 92 نیوز کو ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی فوٹیج موصول ہو گئی ، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں، مسافروں نے 92 نیوز کے توسط سے آرمی چیف اور وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی ہے۔ کرونا وائرس چین میں پھیل گیا تو پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پاکستان کا رخ کر لیا، ارومچی ائیر پورٹ پر 200 کے قریب اس وقت پھنس کر رہ گئے جب ائرپورٹ پر ان کے لئے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آئے۔ پاکستانی شہریوں نے 92 نیوز کے توسط سے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے مدد کی اپیل کر دی ، پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد ارومچی ائر پورٹ پر گزشتہ کئی دنوں سے موجود ہیں اور ان کے پاکستان آنے کے انتظامات تاحال نہیں ہو سکے ہیں۔ ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کے ویزے ائیرپورٹ میں قیام کے دوران ایکسپائر ہو چکے ہیں۔