Sunday, May 5, 2024

چین میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات ، بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا

چین میں پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات ، بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا گیا
May 15, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان نے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے۔ اجلاس میں پاکستان کا بھارتی اعتراضات پر بھر پور جواب دیا گیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف متحرک بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وفد نے غیر ضروری اور غیر متعلقہ  اعتراضات اٹھائے لیکن پاکستانی جوابات پر بھارت کو سانپ سونگھ گیا۔ پاکستان کے 12 رکنی وفد نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی ۔ امریکا، چین، بھارت، جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا، ملائیشیا اور کے نمائندے شریک ہوئے۔ بھارتی وفد میں کسٹم، بینکنگ اور ٹیکس کے ماہرین بھی شامل تھے۔ بھارتی شریک چیئرمین نے غیر ضروری سوالات اٹھائے۔ پاکستان نے بھارتی اعتراضات کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔ کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام پر بریفنگ دی گئی۔ کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے اندرونی اور بیرونی راستوں کو فعال بنانے کا پلان دیا اور فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کو مدارس اصلاحات پر بریفنگ دی۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو کلعدم تنظمیوں کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔ کلعدم تنظیموں کو میڈیم سے ہائی رسک میں ڈالا گیا۔ ان کے مراکز اور دفاتر ختم کیے گئے ہیں اور اکاؤنٹس اور اثاثے منجمند کیے گئے ۔