Thursday, March 28, 2024

چین میں پارکنگ کا نیا خودکارسسٹم متعارف کرادیا گیا

چین میں پارکنگ کا نیا خودکارسسٹم متعارف کرادیا گیا
March 18, 2017
  بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں پارکنگ کا نیا خود کارسسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے جسکے تحت گاڑی کی پارکنگ اور اسکی واپسی خودبخود ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق دنیا کے بہت سے ممالک میں پارکنگ بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے ، تاہم چین کے اس پارکنگ سسٹم نے لوگوں کا یہ مسئلہ ختم کردیا ہے بس اپنی کار سسٹم کے مخصوص حصے پر لاکر پارک کردیں ،خودکار نظام آپ کو ٹکٹ دیگا اور گاڑی کو زیر زمین مناسب جگہ پارک کردیگا۔واپسی پر ٹکٹ سکین کیا جائیگا جسکے بعدپارک شدہ جگہ سے آپکی گاڑی آپ تک پہنچادی جائیگی۔