Wednesday, May 15, 2024

چین میں وِنگ سوٹ فلائنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

چین میں وِنگ سوٹ فلائنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
September 8, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں بین الاقوامی وِنگ سوٹ فلائنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں   اڑتے انسانوں کے درمیان دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے صوبے ہنان میں ہونے والے ان بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا بھر سے ایڈوینچر کے شوقین افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کو پروں والا لباس پہن کر 1447 میٹر اونچے تیامن پہاڑ سے چھلانگ لگانا تھی اور 1.1 کلو میٹر تک کا فاصلہ سب سے پہلے طے کرنے کی کوشش کرنا تھی۔ شرکا نے  1447 میٹر کی اونچائی سے ونگ سوٹ پہن کر چھلانگیں لگائیں اور دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا، دیکھنے والے متعدد افراد  سانس لینا بھول گئے جب کہ کرتب دکھانے والوں  نے اپنے اعصاب جمع رکھے اور کامیابی سے  ہوا میں اڑنے کا مظاہرہ کیا۔