Friday, March 29, 2024

چین میں ورلڈ ونگ سوٹ فلائنگ ایونٹ کا انعقادکیا گیا

چین میں ورلڈ ونگ سوٹ فلائنگ ایونٹ کا انعقادکیا گیا
December 25, 2017

یونان ( 92 نیوز ) چینی صوبے  یونان میں ورلڈ ونگ سوٹ فلائنگ   ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے جانباز شریک ہوئے ۔

ایونٹ میں  میکسیکو کی ٹیم سب پر بازی لے گئی ۔

ٹیم نے انتہائی پر خطر اسٹنٹ سر انجام دیا ۔

ٹیم کے ایک فرد نے  سب سے پہلے  پیراشوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی اور اس کے تھوڑی دیر بعد ونگ سوٹ  پہنے اُس کے ساتھی نے بھی جمپ لگادی ۔

جب صحیح وقت آیا  تو پیراشوٹ پائلٹ بڑی مہارت سے  ونگ سوٹ فلائر کی کمر پر لینڈ کرگیا ۔