Saturday, May 18, 2024

چین میں نو منزلہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہونے سے چار افراد ہلاک، تین زخمی

چین میں نو منزلہ عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہونے سے چار افراد ہلاک، تین زخمی
June 15, 2015
زونی (ویب ڈیسک) چین میں نو منزلہ عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ چین کے صوبے گووز ہو کے شہر زونی میں بیس برس پرانی عمارت کے ایک حصہ اچانک زمین بوس ہو گیا۔ امدای کارکنوں نے پندرہ گھنٹے کی کوشش کے بعد ملبے سے چار افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ تین زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عمارت کے منہدم ہونے والے حصے میں آٹھ فلیٹ تھے جن میں بائیس افراد رہائش پذیر تھے۔ حادثے کے وقت بارہ افراد اپنے فلیٹس میں موجود نہیں تھے۔ انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت ملحقہ عمارتوں کو خالی کرا لیا ہے جن میں دو سو افراد مقیم ہیں۔ عمارت کے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔