Thursday, April 25, 2024

چین میں نت نئی ٹیکنالوجی پر منحصر روبوٹس تیار

چین میں نت نئی ٹیکنالوجی پر منحصر روبوٹس تیار
August 20, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی چین دنیا بھر کو پیچھے چھوڑنے کیلئے تیار ہو گیا۔ چین میں انوکھی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں  طرح طرح کے روبوٹس عوامی نمائش کیلئے پیش کردیے گئے ۔ نمائش میں کوئی روبوٹ اڑتا، تو کوئی بیٹ منٹن کھیلتا ہوا نظر آیا،نمائش دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی جنہوں نے نت نئے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی پر مبنی ان روبوٹس کو خوب سراہا۔