Friday, April 19, 2024

چین میں مولان شو کا انعقاد

چین میں مولان شو کا انعقاد
December 9, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) چین میں مولان شو کا آغاز ہو چکا ہے ،  جس نے بچوں اور بڑوں سمیت سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کروارکھی ہے۔ شو کی کہانی ایک ایسی بہادر خاتون کےگرد گھومتی ہے جو اپنے بزرگ والد کی جگہ فوج میں جاتی ہے ،نوجوان بہادر خاتون کی کہانی پر مبنی یہ شو چین کےبعد امریکا کے بھی بیشتر شہروں کا رخ کرےگا۔ اس کہانی کو عوام میں خوب سراہا جا رہا ہے جب کہ بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے کیلئے  آ رہے ہیں ۔