Thursday, May 9, 2024

چین میں منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی، ابلتا پانی برف میں تبدیل

چین میں منفی 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی، ابلتا پانی برف میں تبدیل
December 31, 2019
بیجنگ (92 نیوز) چین میں سردی ریکارڈ توڑنے لگی، منفی تریپن ڈگری سینٹی گریڈ نے ابلتے پانی کو پلک جھپکتے میں برف بنادیا، دلچسپ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ چین کے شمال مشرقی ضلع ہُزہونگ میں سردی ریکارڈ حد کو چھو رہی ہے، پارہ منفی تریپن اعشاریہ دو ڈگری تک گرچکا ہے، لیکن اتنی ٹھنڈ بھی یہاں کے باسیوں کا حوصلہ پست نہ کرسکی، جنہوں نے ریکارڈ درجہ حرارت کو منفرد انداز میں پیش کیا۔ اس مقصد کیلئے ہزاروں لوگ ایک میدان میں جمع ہوئے، وہاں سب نے مل کر تریپن اعشاریہ دو کا ہندسہ بنایا، مگر یہ فارمیشن یہیں تک محدود نہیں رہی، سب لوگوں نے مل کر فضا میں ابلتا پانی اچھالا، جو آنکھ چھپکتے ہی برف بن گیا، اس دیدہ زیب منظر کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔