Thursday, April 25, 2024

چین میں منعقدہ ساتویں ملٹری ورلڈ گیمز اختتام پذیر

چین میں منعقدہ ساتویں ملٹری ورلڈ گیمز اختتام پذیر
October 28, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں منعقدہ ساتویں ملٹری ورلڈ گیمز تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہو گئی ،اختتامی تقریب میں مختلف ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے ۔ چین کے شہر ووہان میں منعقدہ ملٹری ورلڈ گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس کے آغاز میں پرچم کشائی کی گئی ، جس کے بعد چین کا قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس موقع پر چینی فنکاروں نے روایتی موسیقی اور رقص پیش کرکے  سماں باندھ دیا۔ دس روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں ایک سو نو ممالک کے دس ہزار ملٹری ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔ ورلڈ ملٹری گیمز کا سب سے پہلے انعقاد  اٹلی میں 1995 میں ہوا تھا جو ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے۔