Thursday, May 9, 2024

چین میں ملٹری ورلڈ گیمز 2019 کا آغاز ہو گیا

چین میں ملٹری ورلڈ گیمز 2019 کا آغاز ہو گیا
October 19, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) چین میں ملٹری ورلڈ گیمز 2019 کا آغاز ہو گیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ ہر چار سال بعد ہونے والے مقابلوں کی ساتویں کڑی کیلئے چینی شہر وہان کا انتخاب کیا گیا۔ ورلڈ گیمز میں 109 ممالک کے 10 ہزار کھلاڑی شریک ہیں جو 27 کھیلوں کے 329 مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں چینی صدر سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر 42 ممالک کے وزرائے دفاع اور فوجی کمانڈرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ 10 دن تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس سے لے کر فوجی طرز کے کٹھن مقابلوں میں کھلاڑیوں کی جسمانی طاقت کیساتھ ساتھ اعصابی قوت کا بھی کڑا امتحان ہو گا۔