Thursday, April 25, 2024

چین میں مقناطیسی نظام کے تحت چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ

چین میں مقناطیسی نظام کے تحت چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ
June 22, 2020

بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں مقناطیسی نظام کے تحت چلنے والی ٹرین کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا جو چھے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ہائی اسپیڈ میگ لِیو کا تجربہ شنگھائی کی ٹونگجی یونیورسٹی میں بنائے خصوصی ٹریک پر کیا گیا ، جسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

ایڈوانس ریل ٹرانزٹ نامی اس منصوبے کو جولائی دو ہزار سولہ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت شروع کیا گیا تھا ، جس پر تیس کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں اور تحقیقی اداروں کے ماہرین کام کررہے ہیں۔

ہائی اسپیڈ میگ لیو نظام رواں برس کے آخر تک بننا شروع ہوجائے گا۔