Friday, March 29, 2024

چین میں مقامی سطح پر کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونا رک گئے ‏

چین میں مقامی سطح پر کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونا رک گئے ‏
March 19, 2020

بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں مقامی سطح پر کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونا رک گئے ،  24 گھنٹوں کے دوران 34 مریضوں کی تشخیص ہوئی۔

چینی حکام کے مطابق وائرس کے گڑھ ووہان میں کوئی بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا، تمام نئےکیسز بیرون ممالک سےآنے والے افرادمیں رپورٹ ہوئے ہیں ،  مارچ کے آخر تک نئے کیسز سامنے آنا رک جائیں گے۔

چینی حکام نے دعویٰ کیا کہ  14روز میں کوئی نیاکیس سامنے نہ آنےپرووہان کالاک ڈاؤن ختم کردیں گے، اب تک 80 ہزار928متاثرین اور 3245 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں، متاثرین میں سے 70ہزار 420صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 7ہزار 263 ایکٹوکیسز ہیں، ووہان سمیت تمام شہروں میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں۔