Friday, September 20, 2024

چین میں عالمی روبوٹ کانفرنس شروع

چین میں عالمی روبوٹ کانفرنس شروع
August 16, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تیسری عالمی روبوٹ کانفرنس شروع ہوگئی ، جس میں دنیا بھر سے تین سو سے زائد ماہرین اور کمپنیاں شریک ہیں۔ اس موقع پر جہاں ایک جانب روبوٹ چمگاڈر سب کے سروں پر منڈلاتی رہی وہیں ڈانسنگ روبوٹ بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہاں کاک ٹیل بنانے، باسکٹ بال کھیلنے یا گٹار بجانے والے روبوٹ بھی موجود ہیں، دلچسپ میلہ انیس اگست تک جاری رہے گا۔