Sunday, September 8, 2024

چین میں شدید برف باری حسین نظاروں کا باعث بن گئی

چین میں شدید برف باری حسین نظاروں کا باعث بن گئی
January 23, 2016
بیجنگ (92نیوز) چین کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں کئی سال بعد ہونے والی برف باری اور بدترین سردی انتہائی حسین نظاروں اور مناظر کا سبب بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق مشرقی اور وسطی چین میں ہونیوالی بد ترین برف باری نے جہاں زندگی جامد کر دی ہے وہیں سیاحوں اور مقامی افراد کیلئے حسین نظارے بھی لے کر آئی ہے۔ مشرقی چین کے صوبے ژی جیانگ میں کوچہ و مکان ،کوہ و دامن ، حجر و شجر اور شاہراہوں سمیت ہرشے پر برف کی دبیز تہہ جم چکی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں نصف میٹر تک برف پڑ چکی ہے۔ وسطی چین کے صوبے ہنان اور کوہ ہینگ شان میں بھی شدید برف باری ہوئی ہے اور درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو گیا ہے۔