Thursday, March 28, 2024

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، لینڈسلائیڈنگ اور سڑکیں ٹوٹنے سے ٹریفک نظام درہم برہم

چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، لینڈسلائیڈنگ اور سڑکیں ٹوٹنے سے ٹریفک نظام درہم برہم
May 24, 2015
گوانگ ڈونگ (ویب ڈیسک) چین میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی۔ کئی مقامات پر  لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بہہ جانے سے  ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ گوانگ ڈونگ صوبے میں دو روز سے جاری بارشوں سے مختلف قصبات زیر آب آگئے ہیں اور  اب تک ایک سو بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ ژاؤچنگ شہر میں ریسکیو ٹیموں نے سیلاب میں پھنسے ایک سو بیس افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔ دریائے سوئی جیانگ میں پانی کی سطح خطرے کی حد سے تجاوز کر گئی ہے تو دوسری طرف فینگ کائی اور گوینگ ژی زوینگ کے علاقے میں مٹی کے تودوں اور سڑکیں بہہ جانے سے  ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ شینگ لین کاؤنٹی میں سیلاب کا پانی مارکیٹوں میں داخل ہو گیا اور ایک ٹرک کو بہا لے گیا جس میں ڈرائیور سویا ہوا تھا۔ ایک دکاندار بھی سیلاب میں بہہ گیا ہے۔