Thursday, April 25, 2024

چین میں شادی شدہ جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت

چین میں شادی شدہ جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت
May 31, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چین میں شادی شدہ جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

پیر کے روز دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں پیدائشوں میں ڈرامائی کمی دیکھنے کے بعد چینی حکومت نے اعلان کیا کہ شادی شدہ جوڑے تین بچے پیدا کرسکتے ہیں۔

بیجنگ نے 2016 میں اپنی دہائیوں پرانی ایک بچے کی پالیسی کو ختم کیا، لیکن اس کے نتیجے میں چینی شہروں میں بچوں کی پرورش کی اعلی قیمت کے سبب پیدائشوں میں مسلسل اضافے کا نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا، یہ چیلینج آج بھی برقرار ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی  کے مطابق "ژی جنہ" کی زیر صدارت پولیٹرو بیورو کے اجلاس کے بعد کہا گیا کہ پالیسی تبدیل کرکے "معاون اقدامات کے ساتھ آئے گی، جو ہمارے ملک کی آبادی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور عمر رسیدہ آبادی سے فعال طور پر مقابلہ کرنے کی ملکی حکمت عملی کو پورا کرنے کے لئے موزوں ہوگی۔"

ان اقدامات کے علاوہ ، چین خاندانوں کے تعلیمی اخراجات کو کم کرے گا، ٹیکس اور رہائش کی سہولیات میں اضافہ کرے گا، کام کرنے والی خواتین کے قانونی مفادات کی ضمانت دے گا اور جہیزوں پر گرفت کرے گا۔ اس میں نوجوانوں کو "شادی اور محبت کے بارے میں" تعلیم دلانا بھی شامل ہوگا۔