Thursday, April 25, 2024

چین میں سیاحوں کے لیے برف کا ونڈر لینڈ تیار

چین میں سیاحوں کے لیے برف کا ونڈر لینڈ تیار
December 31, 2019
بیجنگ (92 نیوز) چین میں سیاحوں کے لیے برف کا ونڈر لینڈ تیار کر لیا گیا۔ برف کی یہ حیران کر دینے والی دنیا چھ لاکھ اسکوائر میٹر پر بنی ہے اور اس کا سب سے بلند ٹاور 40 میٹر اونچا ہے۔ اسے پندرہ دنوں میں 10 ہزار مزدوروں نے بنایا ہے۔ برف کے بڑے بڑے شاہکار بنانے میں ایک لاکھ 20 ہزار کیوبک میٹر برف کے بلاکس استعمال ہوئے ہیں۔ مین ایونٹ کا آغاز اگلے سال 5 جنوری سے ہوگا۔