Tuesday, May 21, 2024

چین میں سالانہ ہائی ٹیک نمائش کا انعقاد

چین میں سالانہ ہائی ٹیک نمائش کا انعقاد
October 13, 2018
بیجنگ( 92 نیوز)  چین کے دارالحکومت بیجنگ میں  سالانہ ہائی ٹیک نمائش کا انعقادکیا گیا ہے ، جس میں سرجری کرنے والا روبوٹ دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ شہر کے مرکزی ایکسپو سینٹر میں جاری اس نمائش میں دنیا بھر سے نمائش کنندگان اپنی جدید ترین پراڈکٹس کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں۔ اس نمائش میں نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کار اپنی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔