Thursday, April 25, 2024

چین میں زیر تعمیردنیا کی دوسری بلندترین عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

چین میں زیر تعمیردنیا کی دوسری بلندترین عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا
May 17, 2015
  شنگھائی (ویب ڈٰیسک)چین میں تعمیر کی جانیوالی بلند ترین عمارت کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے  تاہم اس کی تزئین وآرائش جاری ہے جو تکمیل کے بعد  دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت ہو گی۔ شنگھائی میں تعمیر کی جانیوالی ایک سو بیس منزلہ عمارت  چھے سو بتیس میٹر بلند ہے لیکن اس کی بلندی دبئی کے برج خلیفہ سے دو سو میٹر  کم ہےاور اس کی وجہ کچھ اور نہیں چینی حکام کی توہم پرستی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی ٹاور کےچیف آرکیٹیکٹ مارشل سٹرابلا کا کہناہے کہ اس کی کم بلندی دراصل نعمت غیر مترقبہ ہےکیونکہ بلند عمارتیں منحوس ہوتی ہیں اور جہاں کہیں ایسی عمارت تعمیر ہوئی مصیبت اور نحوست بھی لاتی ہے ۔ کہتے ہیں سیئرز ٹاور، پیٹروناس ٹاور اور برج خلیفہ کی تعمیرکے ساتھ ہی کساد بازاری آئی ان کا کہنا تھا عمارت شنگھائی ٹاور  انتہائی منافع بخش ہو گا گزشتہ روز ہزاروں افراد نے عمارت کے مختلف حصے دیکھے اور اس کی تعمیر پر خوشی اور تفاخر کا اظہار کیا۔