Wednesday, April 24, 2024

چین میں ریسکیو ٹیم بلی کے بچے بچانے پہنچ گئی

چین میں ریسکیو ٹیم بلی کے بچے  بچانے پہنچ گئی
May 17, 2018
بیجنگ ( 92نیوز) چین میں بلی کے بچے ایک نئی بننے والی دیوارمیں پھنس گئے ،جنہیں بچانے ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں۔ بلی کے بچوں کو بچانے کیلئے امدادی اہلکاروں کو کئی گھنٹے تک تگ و دو کرنا پڑی۔ ابتدائی کوششیں کارآمد نہ ہوئیں تو ریسکیو ورکرز کو نئی تعمیر شدہ دیوار توڑنا پڑی۔ بالآخر محنت رنگ لائی اور دیوار میں پھنسے بیچارے بچوں کو نکال لیا گیا۔