Tuesday, April 23, 2024

چین میں ریسٹورنٹ دریا پر تیرنے لگا

چین میں ریسٹورنٹ دریا پر تیرنے لگا
November 11, 2018
بیجنگ( 92 نیوز) چین میں ایک ایسا بھی ریسٹورنٹ ہے  جو دریا پر تیرتا ہے ۔ جنوب مغربی چین کے شہر چونگ کنگ میں   دریا میں تیرتی عمارت نے سب کو حیران کرڈالا، یہ عمارت در اصل ایک ریسٹورنٹ ہیں جسے    مقامی  انتظامیہ کے حکم پر دوسری جگہ منتقل کیا جارہا ہے ۔ انوکھے منظر کی فوٹیج نے سوشل میڈیا  پر دھوم مچادی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اسے  دیکھ چکے ہیں ۔