Thursday, April 25, 2024

چین میں ریت کا طوفان، ہر طرف اندھیرا چھا گیا، شدید طوفان سے دن کے وقت حد نگاہ صفر ہو گئی

چین میں ریت کا طوفان، ہر طرف اندھیرا چھا گیا، شدید طوفان سے دن کے وقت حد نگاہ صفر ہو گئی
April 30, 2015
سنکیانگ (ویب ڈیسک) چین کے شمالی علاقے سنکیانگ میں ریت کے طوفان سے اندھیرے چھا گئے۔ چند سکینڈز میں حدنگاہ صفر ہو گئی۔ چین کے علاقے سنکیانگ میں اچانک ریت کا طوفان آنے سے چند سکینڈز کے اندر پورے علاقے میں دوپہر کے وقت اندھیرا چھا گیا۔ ریت اور گردو غبار کے طوفان نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آئیں۔ آئل فیلڈ میں کام کرنے والے ایک مزدور نے اپنی گاڑی سے موبائل کے ذریعے ریت کے طوفان کی فوٹیج بنائی۔ مزدور کا کہنا تھا کہ طوفان ہولناک رفتار سے آیا اور تین سے چار سکینڈ میں حد نگاہ صفر ہو گئی۔