Tuesday, April 23, 2024

چین میں ریت کا طوفان، 10 منٹ میں پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

چین میں ریت کا طوفان، 10 منٹ میں پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
May 21, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چین میں ریت کے طوفان نے پورے شہر کو لپیٹ میں لے لیا۔ صرف دس منٹ میں ہر طرف ریت ہی ریت ہو گئی۔ چینی صوبے گانسو کے شہر اکسائی کازاخ میں ریت کے طوفان نے دیکھتے ہی دیکھتے ایسے جیسے پورے شہر کو منظر سے غائبکر دیا۔ موسم جو کچھ لمحوں پہلے تک نارمل تھا اچانک تبدیل ہوا اور ریت کا طوفان شروع ہو گیا۔ اس طوفان نے صرف 10 منٹ کے اندر پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریت کے طوفان کے دوران حد نگاہ صرف 10 میٹر رہ گئی۔ حکام کے مطابق طوفان کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم کچھ مقامات پر گھروں کی چھتیں اڑ گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔