Friday, April 26, 2024

چین میں روبو کپ 2015 ءشروع ہو گیا !!! دنیابھر کے روبوٹس کی شرکت

چین میں روبو کپ 2015 ءشروع ہو گیا !!! دنیابھر کے روبوٹس کی شرکت
July 20, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) روبو کپ 2015ءکے سلسلے میں روبوٹ سازی اور آپریشن کے مقابلے چین کے صوبے الخوئی کے شہر خوفے میں شروع ہو گئے ہیں جس میں روبوٹس فٹ بال میچوں میں بھی شریک ہیں۔ روبو کپ کے افتتاحی دن روبوٹ ساز اپنے تیار کردہ روبوٹس کی صلاحیتوں کا مظاہرہ دکھانے کیلئے تیاریوں میں مصروف رہے۔ ایک مقابلے میں روبوٹس نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور اپنی قوت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس سال روبو کپ میں سینتالیس ممالک کی تین سو ٹیمیں اپنی جدید ترین تکنیکی اور فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔ بائیس جولائی تک جاری رہنے والے مقابلوں میں بنیادی توجہ روبوٹس کی تین اقسام پر مرکوز ہے جن میں فٹ بالر، خدمت گار اور امدادی روبوٹس خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ہونے کے پیش نظر افتتاحی تقریب کی خاص بات روبوٹ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ تھا جس میں ترجمانی کے فرائض ایک روبوٹ نے ادا کئے۔ ایونٹ کی چینی کمیٹی کے صدر چن ڑیاو¿پنگ نے کہاروبو کپ محض ایک مقابلہ ہی نہیں بلکہ تکنیک کاروں اور سائنس کے طلباکیلئے ایک دوسرے سے سیکھنے اور اپنی مصنوعات کی صنعتی بنیادوں پر پیداوار کیلئے پلیٹ فارم بھی ہے۔