Monday, September 16, 2024

چین میں رنگا رنگ ٹارچ فیسٹیول کا انعقاد

چین میں رنگا رنگ ٹارچ فیسٹیول کا انعقاد
August 8, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں رنگا رنگ ٹارچ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ چینی صوبےشی شان میں اس وقت گلی کوچے روشنیوں سے جگمگانے لگے جب بچے ،بڑے اور نوجوان شعلوں میں لپٹی مشعلیں تھامے مارچ کرتے دکھائی دئیے اور آگ کا خطرناک کھیل کھیلتے ہوئے کئی اسٹنٹس بھی پیش کئے ۔ تمام افراد نے شہر کے مرکز میں جمع ہو کر ایک بلند بون فائر تشکیل دیا اور اس کے گرد گھومتے ہوئے خوشی میں جھومتے اورروایتی رقص کرتے بھی دکھائی دئیے۔