Saturday, April 27, 2024

چین میں حکومتی امداد کیلئےپوراگاؤں طلاق لینے پر تیار

چین میں حکومتی امداد کیلئےپوراگاؤں طلاق لینے پر تیار
March 4, 2017
بیجنگ (ویب ڈٰیسک)چین میں ترقیاتی منصوبے کیلئے ایک گائوں کے مکینوں کی جبری بے دخلی کے فیصلے کے بعد گھر اور اضافی امداد لینے کیلئے پورا گاؤں طلاق لینے کیلئے تیار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی چین کے صوبہ جیانگسو میں ایک بڑا ترقیاتی زون بنایا جا رہا ہے اور اس کے لئے  حکومت نے علاقہ مکینوں کوبے دخل کر کے کسی دوسرے علاقے میں گھردینے کا اعلان کیا ہے۔  حکومتی اعلان کے بعد امداد حاصل کرنے کیلئے 160 جوڑوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔  گاؤں والوں کے مطابق ایک خاندان کو معاوضے میں 220 مربع میٹر کا گھر ملنا ہےاور جوطلاق یافتہ ہوں گے انہیں 70 مربع میٹر کا اضافی گھر اور19ہزار ڈالر بھی اضافی ملیں گے۔ کچھ جوڑے تو 80 سال سے بھی زیادہ عمر کے ہیں علیحدگی کا فیصلہ کرنے والوں میں اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ امداد لینے کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہیں گے۔