Friday, May 17, 2024

چین میں جشن بہاراں کا رنگا رنگ میلہ پوری آب وتاب سے جاری

چین میں جشن بہاراں کا رنگا رنگ میلہ پوری آب وتاب سے جاری
February 12, 2021

بیجنگ (92 نیوز) چین میں جشن بہاراں کا رنگا رنگ میلہ پوری آب وتاب سے جاری ہے۔ نئے قمری سال کے آغاز پر’’ہائی ٹیک‘‘ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

چین سمیت دنیا بھر میں چین کے نئے سال کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ملیشیا میں مقیم چائنیز کمیونٹی چائنیز نیو ایئر قدیم روایتی انداز اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

 اسلامی تہواروں کے بعد چائنیز نیو ائیر ملیشیا کا دوسرا بڑا تہوار تصور کیا جاتا ہے۔ بڑے بڑے شاپنگ مالز ، سڑکوں اور بازاروں کو سرخ برقی قمقموں ، رنگا رنگ پھولوں اور پینٹنگز سے سجایا گیا ہے۔

 اس سال چائنیز نیوایئر   کو بیل کا سال  قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں کوالالمپور کے ایک  معروف شاپنگ مال میں ملک کے سب سے بڑے Golden Ox کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے ۔

ملیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، مقامی افراد اور چینی شہریوں نے بھی 92 ٹو نیوز کے ذریعے ملیشیا سمیت پوری دنیا میں رہنے والے چائنیز کو مبارک  دی ہے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم  تانسری محی الدین یاسین نے ملیشیا اور پوری دنیا میں  بسنے والی چائنیز کمیونٹی کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی ہے۔