Friday, April 26, 2024

چین میں جدید طرز کی کار پارکنگ متعارف کرادی گئی

چین میں جدید طرز کی کار پارکنگ متعارف کرادی گئی
November 20, 2016

 بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کے  علاقے چانگ چنگ میں جدید طرز کی کارپارکنگ متعارف کرا دی گئی ہے۔ فیرس ویل کی طرز پر بنائی گئی پارکنگ میں دو گاڑیاں کھڑی کرنے کی مختصر جگہ میں اوپر نیچے بارہ گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں۔آسمانی جھولا نما یہ پارکنگ نہ صرف مضبوط بلکہ خوبصورت بھی ہے۔

پارکنگ میں ایک سکینر بھی نصب کیا گیا ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ حجم کے اعتبار سے  کس گاڑی کے لیے کونسی جگہ مناسب ہے۔