Thursday, April 25, 2024

چین میں تیار کی جانیوالی دنیا کی سب سے طویل ڈریگن چوبی کشتی سفر کیلئے تیار

چین میں تیار کی جانیوالی دنیا کی سب سے طویل ڈریگن چوبی کشتی سفر کیلئے تیار
May 29, 2016
گوئی ژو (ویب ڈیسک) چین میں تیار کی جانیوالی دنیا کی سب سے طویل ڈریگن چوبی کشتی کو دریا میں اتار دیا گیا ہے۔ کشتی کو سولہ سو تنومند افراد نے تختوں کی مدد سے اٹھا کر دریا میں ڈالا۔ کشتی چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں تیار کی گئی جو تقریباً اٹھہتر میٹر طویل اور بارہ ٹن وزنی ہے جسے دریا میں اتارنے کا منظر دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے۔ سولہ سو افراد کشتی کو بانسو ں کے ساتھ باندھ کر دریا میں اتارنے آئے۔ اس موقع پر موجود ایک شخص کا کہنا تھا کہ کشتی کی تیاری سے چین کے قومی کلچر کو فروغ ملے گا۔ کشتی صنوبر کی لکڑی کے ایک سو اٹھاسی ٹکڑے جوڑ کر بنائی گئی جس کی تیاری میں نو بڑھئیوں نے حصہ لیا اور یہ دو ماہ میں مکمل ہوئی۔ کشتی کی تیاری میں استعمال ہونیوالی لکڑی کے ہر ٹکڑے کی لمبائی پندرہ میٹر اور موٹائی تیس سینٹی میٹر تھی۔ کشتی نو جون سے شروع ہونیوالے ڈریگون کشتی میلے میں استعمال کی جائیگی جسے ایک سو اسی خواتین چلائیں گی۔