Friday, April 26, 2024

چین میں تشدد کا شکار خاتون جان بچا کر واپس گوجرانوالہ پہنچ گئی

چین میں تشدد کا شکار خاتون جان بچا کر واپس گوجرانوالہ پہنچ گئی
May 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) چین میں تشدد کا شکار خاتون جان بچا کر واپس گوجرانوالہ پہنچ گئی۔ چینی شوہر سے تنسیخ نکاح کیلئے عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی۔ یکم جنوری کو گوجرانوالہ کےعلاقے فتومنڈ کی ربیعہ اور چین کے ژانگ شوچن کی شادی ہوئی۔ لڑکی کا رشتہ محلے دار کرسچن خاتون نے طے کرایا۔ شادی کے بعد لڑکی شوہر کے ہمراہ چین چلی گئی۔ چین جانے کے بعد ربیعہ شوہر کے تشدد کا شکار ہوتی رہی۔ ربیعہ کا کہنا ہے اس کا شوہر کمرے میں بند کرکے مارپیٹ کرتا رہتا۔ پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے پولیس سے رابطہ کیا تو واپسی کی راہ ہموار ہوئی۔ ربیعہ نے گوجرانوالہ کی عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ لڑکی کی والدہ نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف فیصل آباد میں چینی لڑکوں کی مزید 18 جعلی شادیوں کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ تصاویر میں دلہا، دلہن اور عزیز و اقارب کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔