Friday, March 29, 2024

چین میں بین الاقوامی سرکس فیسٹیول جاری

چین میں بین الاقوامی سرکس فیسٹیول جاری
November 19, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چین میں بین الاقوامی سرکس میلا پورے جوش و خروش سے جاری ہے جس میں دنیا بھرسے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے ایسے کرتب پیش کیے کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم جائیں۔ چین کے اس سرکس فیسٹیول میں بیس ممالک کی بہترین پچیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شاندار یہ شو تئیس نومبر کو اختتام پذیر ہو گا۔   ٹام اینڈ جیری یوں تو بچوں میں انتہائی مقبول ہیں لیکن یہ بلی بھی بچوں کے پسندیدہ کارٹون کی شوقین ہے اور ٹام اینڈ جیری دیکھنے میں اتنا مصروف ہےگویا وہ بھی اس ہی کا حصہ ہو۔ بلی کی کارٹون دیکھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مراکش کے ریگستان میں دنیا کی مشکل ترین میراتھن ریس کا آغاز ہو گیا جس میں دنیا بھر سے مرد و خواتین ایتھلیٹس حصہ لے رہیں۔ یہ میراتھن ایک سو پینسٹھ کلومیٹر پر مشتمل ہے جسے چھ  مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا مرحلہ  اکیس کلومیٹر پر محیط تھا جس میں مراکش کے ایتھلیٹس نے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ مرد کیٹیگری میں راشد المراتبی  جبکہ خواتین کی دوڑ میں عزیزہ راجی کامیاب ٹھہریں۔