Thursday, April 25, 2024

چین میں بھکاری سمارٹ فونز اور اے ٹی ایم کارڈ سے بھیک لینے لگے

چین میں بھکاری سمارٹ فونز اور اے ٹی ایم کارڈ سے بھیک لینے لگے
December 18, 2017

بیجنگ ( 92 نیوز ) چین میں ان دنوں بھکاریوں میں موبائل کے ذریعے بھیگ لینے کا رحجان بڑھ رہا ہے جہاں بھکاری اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے لوگوں سے خیرات وصول کر تے ہیں۔
چینی صوبے شیندوگ کے شہر جینان میں یہ بھکاری اپنے کاسے کے سامنے کیو آر کوڈ لگائے بیٹھے ہیں تاکہ آپ اسے اسکین کرکے پیسوں کی لین دین کے لئے استعمال ہونے والی ایپ وی چیٹ والٹ یا دیگر موبائل پلیٹ فارم سے انہیں رقم دے سکیں۔
چین بہت تیزی سے بنا نقدی کی معیشت کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں کیو آر کوڈز کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔