Wednesday, April 24, 2024

چین میں ایشیائی تہذیبوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایشین کلچر کانفرنس

چین میں ایشیائی تہذیبوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایشین کلچر کانفرنس
May 16, 2019
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں ایشیائی تہذیبوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایشین کلچر کانفرنس شروع ہو گئی ، تقریب کا آغاز آور ایشیا کے تھیم سانگ سے کیا گیا۔ چین میں ایشیائی تہذیبوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایشین کلچر کانفرنسکی رنگارنگ تقریب  جاری ہے جہاں  ایشیائی ممالک کی ثقافت کے خوبصورت پہلوؤں کواجاگر کیاگیا۔

پاکستان اور چین کے مابین اہم تجارتی معاہدے پر دستخط

بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونےوالے اس میلے میں 10ہزارفنکاروں نے تھیم سانگ آور ایشیا گاکر محفل کو چار چاندلگا دیے۔ تقریب میں ایشیائی ممالک کی ثقافت کومختلف انداز میں پیش کیاگیاجس نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نےافتتاحی تقریب سے خطاب کیا اورفنکاروں کی شاندار کارکردگی سے محظوظ ہوئے۔ ان کاکہنا تھا کانفرنس کےانعقادکامقصد ایشیائی تہذیبوں کوسمجھنے کی ایک کوشش ہے۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 47 ایشیائی ممالک کےدوہزار سے زائد مندوبین نےبھی شرکت کی۔