Friday, April 19, 2024

چین میں ایسا ریسٹورنٹ جس کا نظام روبوٹس چلاتے ہیں

چین میں ایسا ریسٹورنٹ جس کا نظام روبوٹس چلاتے ہیں
January 17, 2020
گوانگزو (92 نیوز) موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کو زندگی کے ہر شعبے میں جدت اور سہولت کیلئے آزمایا جارہا ہے۔ اس کی نئی مثال چین میں کھُلنے والا نیا ریسٹورنٹ ہے جسے انسان نہیں بلکہ روبوٹس چلاتے ہیں۔ چین کے شہر گوانگزو میں ایک ایسا منفرد ریسٹورنٹ کھل گیا ہے جس کی پورے ملک میں مثال نہیں ملتی،،، جی جناب، یہ پورا ریسٹورنٹ روبوٹس چلاتے ہیں یہاں تک کہ تمام کھانے اور مشروبات بھی روبوٹک مشینیں ہی تیار کرتی ہیں گاہگوں کو کھانے کی فراہمی کے لیے 46 قسم کے مختلف روبوٹس موجود ہیں، صرف یہی نہیں۔ کھانوں کا معیار برقرار رکھنے کیلئے فوڈ ٹیسٹنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔ شہری آئیں، آرڈر دیں اور روبوٹس کے بنائے ہوئے کھانوں سے لطف اندوز ہوں۔