Sunday, September 8, 2024

چین میں آٹھویں بیجنگ فلم فیسٹیول کا آغاز

چین میں آٹھویں بیجنگ فلم فیسٹیول کا آغاز
April 16, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز ) چین میں آٹھویں بیجنگ فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ، فیسٹیول میں زرق برق لباس، چکاچوند روشنی، خوبرو ماڈلز اور دلکش موسیقیکے ساتھ ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ چین کے اس اعلیٰ ترین فلمی ایوارڈزمیلےمیں 15 کیٹیگریز میں 659 انٹریز کو شامل کیاگیا ہے، جس میں امریکی، چینی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنےوالےفلم سازوں کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ تقریب کے باضابطہ آغاز سے پہلے فیسٹول کی رونقوں کو بیجنگ بھرمیں بڑی بڑی سکرینوں پر نشر کیاگیا۔