Wednesday, April 24, 2024

چین میں 5ہزار برس پرانی قبریں کھود کر کروڑوں ڈالر مالیت کی باقیات چرانے والے آثار قدیمہ کے ماہرین سمیت 175افراد گرفتار

چین میں 5ہزار برس پرانی قبریں کھود کر کروڑوں ڈالر مالیت کی باقیات چرانے والے آثار قدیمہ کے ماہرین سمیت 175افراد گرفتار
May 28, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں پانچ ہزار سال قدیم قبریں کھود کر باقیات چوی کرنیوالے آثار قدیمہ کے ماہرین سمیت 175افراد گرفتار، آٹھ کروڑ ڈالر کی ایک ہزار باقیات برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چین کی شہری تحفظ کی وزارت کے مطابق شمال مشرقی علاقے میں پانچ ہزار سال پرانی قبروں کی چوری کرنے والے دو سو کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو قبروں سے نوادرات اور لاشوں کی باقیات چوری کرتے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نو ماہ کے طویل آپریشن میں ایک ہزار پولیس افسروں نے حصہ لیا اور گرفتار افراد سے 8کروڑ مالیت کی ایک ہزار سے زائد باقیات برآمد کیں۔ حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد میں آثار قدیمہ کے ماہرین اور نجی عجائب گھروں کے مالک بھی شامل ہیں۔