Friday, May 17, 2024

چین میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی برفباری سے معمولات زندگی مفلوج

چین میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی برفباری سے معمولات زندگی مفلوج
February 8, 2019
 بیجنگ (92 نیوز) چین میں 12 گھنٹے تک جاری رہنے والی برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کررہ گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق مختلف علاقوں میں 5 ملی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹریفک اور ریل کا نظام بھی معطل ہوگیا۔ دوسری جانب برفباری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔ برف ہٹانے کے لئے 20 ہزار سینٹری ورکر اور 1500 مزدور تعینات کئے گئے ہیں۔ برفباری  سے متاثر ہونیوالی ریلوے لائنز کو دوبارہ بحال کردیا گیا ،سڑکوں ، گلیوں ، ریلوے ٹریکس و دیگر مقامات سے برف ہٹانے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔