Thursday, April 25, 2024

چین : مٹی کا تودہ صنعتی بستی پر گر پڑا‘ 900 افراد ریسکیو‘ 91 تاحال لاپتہ

چین : مٹی کا تودہ صنعتی بستی پر گر پڑا‘ 900 افراد ریسکیو‘ 91 تاحال لاپتہ
December 21, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے جنوبی صوبے گوانتونگ میں صنعتی بستی کی تینتیس عمارتیں مٹی کے تودے کے نیچے دب گئیں جس کے نتیجے میں 91 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کے 900 باسیوں کو ریسکیو کر کے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ مٹی کے تودے میں دبنے والی عمارتوں میں 14 ورکشاپس، 13 رہائشی اور 13 دیگر عمارتیں شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملے، پولیس اور فائر بریگیڈ کے دو ہزار سے زائد کارکن امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جنہیں ایک لاکھ مربع میٹر مٹی ہٹانے میں مشکلات درپیش ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے سے قدرتی گیس پائپ لائن کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا جس سے وسیع علاقے میں گیس کی ترسیل معطل ہو گئی ہے۔