Friday, March 29, 2024

چین مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر بہت توجہ دےگا :سابق چینی سفارتکار

چین مستقبل میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر بہت توجہ دےگا :سابق چینی سفارتکار
April 20, 2015
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کے ایک سابق سفارتکار نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون پر بہت توجہ دے رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انیس سو پچانوے سے انیس سو اٹھانوے تک بطور چینی سفیر خدمات سرانجام دینے والے یو شی جیان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی اعلیٰ قیادت کے دو طرفہ دوروں سے دفاعی تعاون کو فروغ ملا ہے۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون پر بہت توجہ دے رہا ہے۔ چین اقتصادی راہداری کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہےپاک چین اقتصادی راہداری مغربی چین کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یو شی جیان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی قیادت انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔