Friday, April 26, 2024

چین مجھے دوبارہ صدارتی الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

چین مجھے دوبارہ صدارتی الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ
April 30, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا چین مجھے دوبارہ صدارتی الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس بریفنگ میں کہا چین مجھے دوبارہ صدارتی الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔ چین جوبائیڈن کو جتوانا چاہتا ہے تاکہ دباؤ کم ہو سکے۔ بہت سے آپشنز زیر غور ہیں، جواب میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ چین نے جس طرح کورونا وبا کا معاملہ ہینڈل کیا اس سے لگتا ہے وہ مجھے ہرانا چاہتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا سماجی دوری کی گائیڈ لائنز میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ویکسین کے ساتھ یا اس کے بغیر بھی معیشت کو مکمل طور پر طور بحال کرنا چاہتا ہوں ۔ انہوں نے کہا ظاہر ہے کہ ہمیں اس وبا کے ختم ہونے تک انتظار کرنا پڑیگا، یہ ختم ہوجائیگی۔ اُمید ہے کہ مستقبل قریب میں بڑے پیمانے پر ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ یقین ہے 25 ہزار افراد پر مشتمل پرانی طرز کی ریلیاں نکالنے کے قابل ہونگے۔ ادھر امریکا میں مزید 2300 سے زائد افراد جان سے گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ اسپین میں مزید 453، برازیل میں 444، فرانس میں 427، اٹلی میں 323 ہلاکتیں ہوئیں۔ کورونا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی۔