Friday, April 26, 2024

چین ، قومی دن کی آمد سے قبل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

چین ، قومی دن کی آمد سے قبل تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
September 24, 2018
بیجنگ (92 نیوز)چین میں قومی دن کی آمد سے قبل تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ،جوں جوں چین کا قومی دن قریب آرہا  عوام میں جوش و خروش بھی بڑتا جارہا ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں مشہور تیانمن سکووئر پر ایک دیوہیکل گلدستہ بنایا گیا ہے۔ سرخ روایتی ڈیزائن کا گلدان اور اس  میں لگے رنگ برنگے پھول سب کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اس گل دستے کی لمبائی پچاس میٹر ہے ، اس کے علاوہ شہر کے دیگر مقامات کو بھی پھولوں سے سجایا جارہا ہے، چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے ۔