Wednesday, May 1, 2024

چین ،طلبہ کایونویرسٹی کی پہلی سالگرہ منانے کا منفردانداز

چین ،طلبہ کایونویرسٹی کی پہلی سالگرہ منانے کا منفردانداز
June 26, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز)چین کی زہینگ ژو  یونیورسٹی کے قیام کو ایک سال ہوگیا  ، پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے طلبا نے منفرد انداز اپنایا ۔ طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں موجود ایک سرنگ کو روشنیوں سے سجایا گیا تھا  ، شام کے سائے ڈھلتے ہی قوس و قزاح کے رنگوں بکھرے تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے ۔ اس ٹنل میں 50 ہزار سے زائد رنگ برنگے جھلملاتے بلب نصب کئے گئے ہیں  ، جنہیں پاور سپلائی کیلئے تین سے چار میل لمبی کیبل لگائی گئی ہے ۔