Thursday, April 25, 2024

چین سے کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی

چین سے کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی
April 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ بیجنگ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا۔

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین کی تین لاکھ سے زائد ڈوز لیکر چین سے اسلام آباد پہنچا۔ خصوصی طیارہ پی کے 6852 نے کورونا ویکسین لیکر بیجنگ سے پرواز کی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا جس کے ذریعے تین لاکھ سے زائد ویکسین کی ڈوز پاکستان پہنچائی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک  خصوصی طیارہ دوپہر اور ایک رات کو کورونا ویکیسن لیکر چین سے پاکستان آئے گا۔ پی آئی اے کے طیاروں کے ذریعے  مجموعی طور پر دس لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز چین سے لائی جائیں گی۔

پاکستان نے جون 2021 تک کیلئے دستیاب اور متوقع کورونا کے ویکسین اسٹاک کا 78 فیصد خرید لیا ہے۔ فروری میں سات لاکھ ، مارچ میں 10 لاکھ 60 ہزار اور اپریل میں 30 لاکھ کورونا ویکسین خریدی گئی ہیں۔ اسی طرح مئی میں 67 لاکھ اور جون میں 63 لاکھ کورونا ویکسین کی خریداری متوقع ہے۔