Tuesday, May 21, 2024

چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
February 1, 2021

اسام آباد (92 نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لیکر نور خان ایئربیس پہنچا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین وصول کی۔

چین کے سفیر نونگ رونگ کا کہنا ہے اپنے آہنی بھائی پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں۔ فخر ہے چین پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے والا پہلا ملک ہے۔

ادھر ویکسین کی اسلام آباد میں سٹوریج کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ اس حوالے سے این سی او سی میں ویکسین سینٹر قائم کر دیا گیا۔ سینٹر میں صوبائی اور ضلعی سطح تک کورآرڈینشن کے لیے بھی ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صوبوں تک پہنچائی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کو بذریعہ جہاز ویکسین پہنچائی جائے گی۔