Friday, April 26, 2024

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 15 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ گئیں

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 15 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ گئیں
June 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چین سے کورونا ویکسین کی مزید 15 لاکھ ڈوزز پاکستان پہنچ گئیں۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز سائنو ویک کی ڈیڑھ ملین ڈوزز لیکر اسلام آباد پہنچی۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چائنہ سے مزید 15 لاکھ 50 ہزار سائنو ویک کی ڈوزز لیکر پہنچ گیا ہے۔ ویکسین چین سے خریدی گئی ہے۔ ویکسین کی ترسیل جاری رکھنے کے لئے 20 سے 30 لاکھ مزید ڈوزز اگلے ہفتے پہنچ جائیں گئی۔

ترجمان این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسین فیڈرل یونٹس کو انکی ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی۔ چین پاکستان کا دوست ہے۔ چین نے پاکستان میں ویکیسن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 12 سے 18 جون تک 23 لاکھ افراد کو ویکسینیشن ہو چکی ہے ۔ آئندہ 10 دن میں 50 لاکھ ویکیسین پاکستان آجائے گی۔ گزشتہ ہفتے 1 دن میں 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ۔ یہ کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ویکیسینشین لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت اور فائزر بائیو این ٹیک میں پاکستان کو ایم آر این اے ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی اس سال پاکستان کو ایک کروڑ تیس لاکھ ڈوزز فراہم کرے گی۔ فائزر بائیو این ٹیک جولائی میں پاکستان کو دس لاکھ خوراکیں فراہم کرے گی۔ پاکستان اس سال روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ ڈوزز خریدے گا۔ روسی ویکسین اسپوٹنک وی کی پہلی کھیپ جون کے آخر یا جولائی کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ جائے گی۔