Thursday, April 25, 2024

چین سے کورونا ویکسین لے کر دو جہاز اسلام آباد پہنچ گئے

چین سے کورونا ویکسین لے کر دو جہاز اسلام آباد پہنچ گئے
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چین سے کورونا ویکسین لے کر دو جہاز اسلام آباد پہنچ گئے۔ تیسری پرواز کچھ دیر بعد پہنچے گی۔

احتیاط کیساتھ ساتھ کوویڈ 19 ویکسین لگا کر ہی موضی مرض کو شکست دی جا سکتی ہے۔ حکومت جہاں اپنی حکمت عملی کے تحت کورونا وائرس کو روکنے کےلئے انتظامی ایکشن لے رہی ہے، وہی عوام کو کوویڈ 19 ویکسین لگانے کے لئے ملک میں اس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں ملک میں جاری کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کر دی گئی ہے۔ گزشتہ رات چین سے خصوصی طیارہ سائینو فارم کی پانچ لاکھ ڈوزز لیکر ایئر پورٹ پہنچا۔ دوسرا طیارہ صبح ویکسن لیکر آیا جبکہ تیسرا طیارہ آج شام تک پہنچ جائے گا۔

تینوں بائنگ 777 طیاروں میں کل 10 ہزار کوویڈ 19 ویکسین کی ڈوزز ہیں۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ پی آئی اے اس سلسلے می اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی۔