Tuesday, May 14, 2024

چین سے کراچی پہنچنے والے 52 فائر ٹینڈرز پر ٹیکس کی چھوٹ

چین سے کراچی پہنچنے والے 52 فائر ٹینڈرز پر ٹیکس کی چھوٹ
February 3, 2021

کراچی (92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ جنوری کو چین سے کراچی کی بندرگاہ پہنچنے والے 52 فائر ٹینڈرز پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی گئی ،وفاقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا گیا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، وفاقی حکومت کا کراچی کے لئے ایک اور اہم قدم چین نے منگوائے جانے والے باون فائر ٹینڈرز پر ٹیکس کی چھوٹ دے دی۔

نوٹفکیشن کے مطابق باون فائر ٹینڈرز پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد ایڈشنل ٹیکس ختم کردیا جبکہ فائر ٹینڈرز کی درآمد کے موقع پرچھ فیصد انکم ٹیکس پہلے ہی ختم کیا جاچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایس آئی ڈی سی ایل کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے بھی کلیئرنس سرٹیفکیٹ موصول ہوگیا ہے اور بہت جلد باون فائر ٹینڈرز پورٹ سے کلیئر ہوجائیں گی۔

محکمہ فائربریگیڈ کے پاس چوالیس میں سےصرف 14فائرٹینڈرقابل استعمال تھے، جس کی وجہ سےمحکمہ فائربریگیڈ کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آتی تھیں۔